مغربی دنیا مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے : فیض الر حمن درانی

احترام مذاہب اور ناموس مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے قومی پالیسی وضع کی جائے
منہاج القرآن یوتھ لیگ  کے زیراہتمام منعقدہ ’’عظمت مصطفی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سیمینار‘‘ سے خطاب

تحریک منہاج القرآن  کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم بنا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا قتل کرنیوالے دہشت گرد اورا نسانیت کے بدترین مجرم ہیں۔ حکومت پاکستان گستاخانہ فلم  کے خلاف فوری طور پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ  کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’عظمت مصطفی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا, جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چوہدری، رفیق صدیقی، طیب ضیاء اور مدثر حسین  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا  کہ توہین آمیز فلم بنانے والے پروڈیوسرز، پروموٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اداکار عالی مجرم ہیں، انہیں فوری گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا  کہ تحریک منہاج القرآن  کی پرامن ریلیز سے پاکستانی قوم کا امیج بہتر انداز میں دنیا کے سامنے آیا ہے۔ مسلمان ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء  کی تکریم کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں اس لئے مغربی دنیا مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو متحد ہو کر اجتماعی فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا  کہ محض بیانات دینے کی بجائے آل پارٹیز  کانفرنس اور پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اس سلسلے میں احترام مذاہب اور ناموس مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے قومی پالیسی وضع کی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top