تحریک منہاج القرآن کا 5 اکتوبر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اعلان

ملک گیر سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا

تحریک منہاج القرآن نے اعلان کیا ہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف 5 اکتوبر جمعۃ المبارک کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ’’یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ منایا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کے مطابق شب و روز عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے کوشاں تحریک منہاج القرآن کی تمام تنظیمات کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والی ’’عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے تمام اضلاع، تحصیلوں اورٹاؤنز میں 5 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی و صوبائی، ضلعی قائدین اور وابستگان کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی، سماجی اور طلباء تنظیموں کے قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کر کے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کا اظہار کریں گے۔

جی ایم ملک نے تمام علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر کو اپنی اپنی مساجد میں ’’عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے عنوان سے خطابات کریں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت ملک بھر میں 5 اکتوبر کو یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے خصوصی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یوتھ لیگ کے نوجوان تمام اضلاع میں پر امن ’’عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ ریلیاں نکالیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top