مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع آج ماڈل ٹاؤن ہو گا

تحریک منہاج القرآن کے تحت مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع آج (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء ہو گا۔ جس میں ماہ ستمبر میں پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ ملک کے نامور نعت خواں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ لاہور بھر سے ہزاروں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ خواتین کیلئے الگ انتظام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top