عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : ہجیرہ آزاد کشمیر

تحریک منہاج القرآن ہجیرہ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے طلبہ اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے اس ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں نوجوانوں نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرجوش انداز میں نعرے لگائے اور ہمارے محمد پیارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اس ریلی کی قیادت سردار اعجاز سدوزئی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ ہجیرہ اور دیگر معززین ہجیرہ نے کی۔ اس موقع پر سردار اعجاز سدوزئی، سردار حلیم خان، غلام قادر سدوزئی اور دیگر قائدین نے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔

ریلی کا اختتام دعائے پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top