عظمت مصطفیٰ (ص) موٹر سائیکل ریلی : گجرات

مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کی جانب سے دنیا بھر میں یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اعلان کیا گیا، اسی سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پرامن احتجاج کرنا تھا۔ ریلی میں نوجوانوں نے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچار کے لیے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات کے قائدین نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top