MPIC کویت کے وفد کی ایران کے قونصل اتاشی سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے دو درکنی وفد نے مورخہ 01 اکتوبر 2012ء کو برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے کویت میں تعینات قونصلر/ اتاشی ثقافت ڈاکٹر عباس خامیار سے ملاقات کی۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری محمدحنیف قریشی نے ایرانی قونصلرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت، فکر اور اجتہادی خدمات کے علاوہ پوری دنیا میں پھیلے منہاج القرآن کے نیٹ ورک کے حوالہ سے بریفنگ دی۔وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دیا جانے والا فتویٰ ڈاکٹر عباس خامیار کو پیش کیا جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں بہت سنا تھا اور الحمد للہ اب میرے پاس بھی اس کی ایک کاپی ہے میں اس کا مطالعہ کروں گا اور اپنے حلقہ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سوچ، فکر اور تعلیمات روشناس کراؤں گا۔انہوں نے منہاج القرآن کویت کے مرکز کا وزٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top