منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں فرنچ لڑکی کے قبول اسلام کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 03 اکتوبر 2012ء بروز بدھ فرنچ لڑکی نے اپنی رضا مندی سے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے اس کا نیا اسلامی نام سمیعہ ردا رکھا گیا۔
تقریب میں علامہ چودھری رازق حسین، حاجی نعیم احمد جوڑا (ممبر مجلس شوریٰ)، عبداللہ، قاری نورالامین قادری (امام منہاج القرآن گارج لے گونس)، علی رضا (ممبر ایجوکیشن سنٹر)، مہران صابر (جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ) نے شرکت کی۔ علامہ چودھری رازق حسین گجر نے نو مسلم خاتون اور اس کے ساتھ تشریف لانے والے احباب کو اپنی طرف اور انتظامیہ کی طرف سے خوش آمدید کہا۔اس کے بعد اس خاتون کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔
نو مسلم خاتون سمیعہ ردا نے اسلام قبول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اسلام کی دولت سے مالا مال کیا۔ سمیعہ ردا کو شیخ الاسلام کا قرآن پاک کا ترجمہ عرفان القرآن پیش کیا گیا اور منہاج القرآن گارج لے گونس سنٹر کا وزٹ کرایا۔
رپورٹ: محمد علی رضا
تبصرہ