منہاج ماڈل سکول میرپور : عظمت مصطفی (ص) ریلی

منہاج ماڈل سکول میرپور زیراہتمام مورخہ 5 اکتوبر 2012ء کو یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق، صدر تحریک میرپور محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزادکشمیر کے کوآرڈنیٹر حافظ عمیر مصطفوی، ممتاز ماہر تعلیم محمد صغیر قادری اور منہاج ماڈل سکول گرلز ونگ کی پرنسپل محترمہ صفیہ امتیاز نے مشترکہ طور پر کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرکت کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ اور طالبات شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، جھنڈے اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مختلف نعروں اور درود و سلام کی گونج میں شرکاء نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے حکومت پاکستان اور OIC کے دیگر ممالک سے عالمی عدالت میں شیطانوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جس جرات اور بہادری سے ڈیڑھ ادب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب امت مسلمہ کو اپنی قیادت کے انتخاب کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ شیخ الاسلام نے عالم انسانیت کو دہشت گردی، بدامنی اور فتنہ و فساد سے بچانے کیلئے جس تدبّر اور بصیرت سے حل پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو حقیقی معنوں میں ان کا دست و بازو بن کر ان کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے اور کوئی درندہ اس طرح کی دریدہ دہنی کا مظاہرہ کرنے کی جرات نہ کرسکے اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو عالمی سطح پر قانون سازی کے ذریعے منظور کروا کر ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کو روکا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top