گوجرخان : عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 5 اکتوبر 2012ء بروز جمعتہ المبارک کو پوری دنیا میں ’’یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ منایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بھی 5 اکتوبر 2012ء کو بعد نماز مغرب گوجرخان جی ٹی روڈ چوک میں عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے جملہ رفقاء اور اہلیان تحصیل گوجرخان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر حاضرین کو دکھایا اور سنایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان نے اس موقع پر ہر جمعتہ المبارک کو بعد نماز مغرب جی ٹی روڈ چوک گوجرخان میں درس قرآن و حدیث کا اعلان بھی کیا۔ یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن گوجرخان نے ہفتہ وار دروس قرآن و حدیث کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی
(ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top