گوجرخان : منہاج القرآن قاضیاں کے زیراہتمام منہاج سلائی سنٹر کا افتتاح

(گوجرخان) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل قاضیاں کے زیراہتمام منہاج سلائی سنٹر کا افتتاح گزشتہ روز بدست رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ضمیر آف بورگی وینس ہوا۔ افتتاحی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے دیگر کارکنان اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانان خصوصی میں کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) راجہ احسان الحق، چوہدری اصغر عرف اچھو، سائیں نثار، صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری اور ناظم مالیات حاجی خالد محمود شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد ضمیر نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکنان اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں اور میں ان کے عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے اس موقع پر 20 عدد سلائی مشینیں منہاج سلائی سنٹر کیلئے عطیہ کیں۔ یاد رہے کہ منہاج سلائی سنٹر قاضیاں میں یتیم بچیوں اور بیوہ خواتین کو فری سلائی کی تعلیم دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top