نشتر ٹاؤن لاہور : تحفظ ناموس رسالت سیمینار

تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 7 اکتوبر 2012 کو نور محل شادی ہال فیروز پور روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ اس سیمینار کی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل تحریک منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر علما کونسل پنجاب علامہ امداد اللہ قادری، صدر نفیس ایسوسی ایشن پاکستان علامہ مفتی محمد صہیب قادری، ناظم علماء کونسل پنجاب علامہ میر محمد آصف قادری راہنما جماعت اہلسنت علامہ محمد اشرف سیالوی، صدر علماء کونسل نشتر ٹاؤن علامہ غلام مصطفی قادری اور ناظم علماء کونسل نشتر ٹاؤن علامہ پیر محمد عثمان سیالوی نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن عالم اور تہذیبی تصادم کے خاتمہ کے لیے انبیاء کرام اور برگزیدہ ہستیوں کے احترام اور تعظیم کا قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائے اور اپنا کیس دائر کرے تاکہ اس مسئلے کے لیے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔علماء کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے پاکستان میں 295 سی کا قانون بنوایا ہے اسی طرح عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کا قانون بنایا جائے۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تحفظ  بھی تحفظ ناموس رسالت پر حملہ ہوا تحریک منہاج القرآن ہراول دستہ بن کر دین کی عظمت اور انبیاء کی تعظیم کو اجاگر کرنے کے لیے میدان کارزار میں آئی اور آئندہ بھی مزید اس پہلو پر کام کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top