گوجرانوالہ: یوم عظمت مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام مورخہ 5 اکتوبر 2012ء کو یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی ضلعی آفس تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ ٹرسٹ پلازہ جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی اور پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، حکیم رفعت اشفاق، طاہر سلیم چغتائی، سید ابرار حسین، علامہ پروفیسر حمید القادری اور راشد میر نے کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد عالمی عدالت انصاف میں تحفظ ناموس رسالت قانون بنوانے کے لئے مقدمہ درج کروائے، ہم اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں رتی بھر بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ میں توہین رسالت کا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہوں اور دنیا کے تمام مملکت کے سربراہان کو خط بھیج دیا ہے، میں پاکستان کو اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے پاکستان حکومت کو فوری طور پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کروانا چاہیے۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق چوہان (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top