ماہانہ میٹنگ تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف

مورخہ 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ماہانہ میٹنگ تحصیل دفتر میں ہوئی، جس میں تمام ضلعی عہدیداران ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی بشمول تمام UC'S اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ ناظمین و صدور نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی خاص بات قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم اعلیٰ پنجاب و کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن اور حاجی محمد اسلم سرپرست ساہیوال ڈوویژن کی آمد تھی۔ چوہدری ذوالفقار قادری صدر پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ نے خصوصی طور پر اس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد رفیق UC 4 محمد احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد ازاں الطاف حسین رُکن منہاج نعت کونسل نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن مزا راحیل بابر نے آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی، جسے تمام شرکاء نے اپنے دستخط کر کے منظور کیا۔ ناظم تحصیل پاکپتن نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس کے بعد چوہدری ذوالفقار قادری صدر PAT اوکاڑہ کو اسٹیج پر دعوت خطاب دی گئی۔ اانہوں نے تمام عہدیداران کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں رانا منظور علی قادری نے اختتامی دعا کروائی۔

رپورٹ : شیخ محمد اشرف حیدری، صدر تحریک منہاج القرآن
چوہدری فخر سعید جٹ، ناظم تحریک منہاج القرآن
تحصیل پاکپتن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top