منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف : تنظیمی اجلاس

(دولتالہ) منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کا تنظیمی اجلاس 7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار بمقام منہاج ماڈل سکول بھنگالی شریف میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد محترمہ راضیہ نوید نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ایمن زہرا نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور اس کے بعد تمام عہدیداران نے مل کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام محبت اور عقیدت کے ساتھ پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد محترمہ راضیہ نوید نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معلون پادری کو نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی عدالت انصاف میں گستاخانہ فلم کے خلاف عالم اسلام کی کسی بھی حکومت کی طرف سے مقدمہ درج کرانے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی سربراہوں کو احتجاجی خط لکھنے اور عالمی عدالت انصاف میں خود بطور وکیل پیش ہونے کی پیشکش کر کے امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

انہوں نے منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4 کی صدر مسز حسن اختر راجہ اور ناظمہ دعوت و تربیت فردوس امین اور باقی عہدیداران کو یونین کونسلز کی تنظیمات، یونٹ تنظیمات اور حلقات درود شریف کا قیام احسن طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر صدر وویمن لیگ پی پی 4 مسز حسن اختر راجہ نے اپنے حلقہ پی پی 4 کی رپورٹ پیش کی اور تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top