منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) میں شرعیہ تربیتی کورس

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 07 اکتوبر 2012ء کو شرعیہ تربیتی کورس کی کلاس شروع ہوئی جس کا اہتمام نظامت دعوت وتربیت اٹلی نے کیا۔ نماز ظہر کے بعد شروع ہونے والی کلاس کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت سید محمد اقبال شاہ نے حاصل کی جبکہ مدثر رحمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمان نے کلاس میں شریک طلبہ کو مختلف مذہبی اور فقہی مسائل سے متعلق معلومات دیں۔ علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے طلبا ء کو لیکچر دیتے ہوئے تیمم کے مسائل بتائے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ذات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top