منہاج ماڈل سکول گوجرخان : یوم عظمت مصطفیٰ (ص)

دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعہ کو یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منایاگیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی سلسلے میں منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجرمل تحصیل گوجر خان میں عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدازاں مختلف بچوں نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گُلہائے عقیدت نعت کی صورت میں پیش کیئے۔ سکول کے سٹاف نے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجرمل کے ایگزیکٹو جاوید اقبال راجہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جس کی شان بڑھائے اُس کو گھٹا کوئی نہیں سکتا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلم کے سدِباب کے لیے تمام مسلمان ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی، اس لیے ہم حکومتِ وقت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمان ممالک کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے مؤثر آواز اُٹھائیں اور اِس مسلے کو عالمی اداروں کے ذریعے مستقل طور پر حل کرایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔

تقریب میں منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجرمل سکول کی پرنسپل فردوس امین، مس سدرہ اصغر، مس سعدیہ اصغر اور مس مصباح شاہین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور رحمت دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائی جان والی توہین آمیز فلم کی سختی سے مذمت کی۔

پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، تحریک منہاج القرآن کے عظیم مصطفوی مشن، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top