شاہکوٹ : یوم عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی

توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مورخہ 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہکوٹ کے زیراہتمام یوم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحصیلی صدر محسن رضا نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلم کے سدِباب کے لیے تمام مسلمان ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی، اس لیے ہم حکومتِ وقت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمان ممالک کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے مؤثر آواز اُٹھائیں اور اِس مسلے کو عالمی اداروں کے ذریعے مستقل طور پر حل کرایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top