MPIC کویت کے وفد کی انڈین سفیر ستیش مہتا سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 30 ستمبر 2012ء کو کویت میں تعینات انڈیا کے سفیرستیش مہتا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ ( صدر MPICکویت) اور سیکرٹری محمد حنیف قریشی شریک تھے۔

محمد حنیف قریشی نے اپنی گفتگو کا آغاز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کے دوران انڈین گورنمنٹ کی جانب سے بھر پور انتظامات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی شخصیت، افکار اور عالمی خدمات کے علاوہ منہاج القرآن کی بین الاقوامی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انڈین سفیر ستیش مہتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بین الاقوامی سطح پر امن کے لئے باہمی بھائی چارے، امن اور سلامتی کے لئے ایسے رہبر کی ضرورت ہے جو ملک وملت کوساتھ لے کر چلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرامن کے قیام اور فروغ میں ممدومعاون ہوسکے۔ ستیش مہتا نے شیخ الاسلام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی ۔MPIC کویت کے وفد نے انڈین سفیر کو شیخ الاسلام کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف دیئے جانے والے فتوی کی کاپی پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top