تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 14 اکتوبر 2012 کو درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس میں ناظم دعوت علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہانان گرامی میں راؤ محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں، حاجی عزیز بھٹی، چوہدری بشیر کمبوہ، علامہ عبد المصطفیٰ قادری، علامہ نواز قادری، علامہ محمد سعید جامی، ملک حاجی غلام نازک آرائیں، راؤ محمد اشتیاق، حافظ شیر محمد آرائیں، حاجی عزیز بھٹی، حاجی ظہور احمد بھٹی، قاری اللہ دتہ، محمد طارق فریدی، خواجہ رفیق احمد صدیقی، محمد ظفر بھٹی، ملک محمد انور قادری، ملک عابد حسین جوئیہ، ملک کامران تاج، سید محمد مبشر شاہ، محمود احمد بھٹی، عبد الرؤف، عدنان بھٹی، عمر فاروق غوری، راؤ عاشر علی، محمد صابر ریاض، راؤ محمد احسان، بابر علی، محمد اشفاق، راؤ محمد نوید، ملک عمر فاروق، خواجہ محمد احمد قادری، نادر حسین سہروردی، سید وسیم شاہ، ارشد علی مرزا شامل تھے۔ ان کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

درس عرفان القرآن کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مظہر اقبال مہروی نے حاصل کی۔ جس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت اور درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کی سعادت منہاج نعت کونسل لودہراں، ملک محمد اسلم حماد، حافظ عبدالقیوم غوری اور اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ نے حاصل کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہرالقادری نے سرانجام دیئے۔

علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے سلسلہ وار ماہانہ 93 ویں درس عرفان القرآن کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی قانون سازی کے لئے UN اور عالمی قانون بنانے والوں کو اس قانون کے بارے میں ہدایت نامہ بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتی ہیں اسی لئے یہ لوگ ہر دو یا چار سال بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کبھی گستاخانہ خاکے شائع کر کے کبھی حضور اقدس پر گستاخانہ فلم بنا کر مسلمانوں کو اکسا رہی ہیں۔ لیکن اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ہے، اسلام تو کسی یہودی کو بھی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کرتا۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ ناظم ممبر شپ مرزا محمد اسلم نے رفاقت کے اسٹال پر رفاقت فارم تقسیم کئے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

رپورٹ : مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top