دولتالہ : ملالہ کی صحتیابی کے لیے دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حصال یونٹ کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہء درود شریف حافظ محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاء اقدس میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے بعد پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں تمام شرکاء محفل نے جھوم جھوم کر درود وسلام کے نذرانے پیش کیے۔

اس موقع پر سید ذکی الحسنین شاہ بخاری آستانہ عالیہ حصال شریف نے خصوصی شرکت کی اور ملالہ یوسف زئی اور دیگر طالبات کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے عہدیدار محمود الحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق، راجہ ثاقب جمیل، قاضی ادریس زعفران، قاضی احسان غفور کے علاوہ راجہ ناصر محمود، راجہ محمد بنارس، عمران بشیر حاجی، عدنان خالد، کامران رشید اور دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top