منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں غلامان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل، تصور اور منہاج نعت کونسل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل نعت کے بعد تمام احباب نے مکمل یکسوئی اور محبت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار درود پاک کا نذرانہ پیش کر کے کیا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے حوالہ سے قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کی۔

خصوصی گفتگو کے بعد ذکر الٰہی کیا گیا اور نماز عشاء ادا کی گئی جس کے بعد تمام احباب کی مصطفوی لنگر سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top