منہاج القرآن انٹرنیشنل(یونان) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے مورخہ 05 اکتوبر2012ء کواپنے عہدے کاحلف اٹھایا،حلف برداری کی تقریب میں منہاج القرآن ریندی مرکز کے ڈائریکٹر علامہ محمد نواز ہزاروی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد وقار قادری (صدر)، میر محمد عارف (صدر مجلس شوریٰ)، عامر علی قادری (نائب صدر و بلڈنگ کمیٹی)، غلام مرتضیٰ قادری (ناظم)، چودھری محمد اسلم (نائب ناظم)، محمد یاسین (ناظم مالیات)، خرم ارسلان چیمہ (نائب ناظم مالیات)، مرزا امجد جان (ناظم نشرواشاعت)، چودھری مدثر خادم (ناظم ویلفیئر)، غلام سرور قادری (ناظم ممبر شپ)، جاوید اقبال (ناظم لائبری) کے علاوہ ذیلی مرکز کپسیلی کی مجلس شوریٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق، بشیر احمد بیگ (صدر ) اور محمد فیاض (ناظم ) شریک ہوئے۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top