منہاج القرآن انٹرنیشنل(ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام ایصال ثواب کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو پوچھن سٹی کے ناظم عمران گجر کے والد گرامی کے ایصال ثواب کی محفل منعقد کی گئی جس میں منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغازالمدینہ مسجد پوچھن سٹی میں تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد جملہ شرکاء نے قرآن خوانی کی۔ بعد ازاں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ایصال ثواب کے موضوع کو بیان کی جسے تمام حاضرین اپنے علم میں اضافہ اور اعتقاد میں پختگی کا پیش خیمہ قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان، امت مسلمہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top