گوجر خان : منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں ملالہ یوسف زئی کے لیے دعائیہ تقریب

14 سالہ بچی ملالہ یوسف زئی پر مذموم ترین قاتلانہ حملہ کے خلاف پرزور مذمت اور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے 10 اکتوبر 2012  کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد منیر چوہدری اور صدر وبانی محمد نعیم چوہدری (فرانس) نے بھی قوم کی عظیم بیٹی ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے پرنسپل راجہ محمد خیام عباس نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سٹاف اور سکول کے بچوں کو بتایا کہ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اور محب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی، بلکہ انسانیت کو ختم کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔

وائس پرنسپل مس ثوبیہ قیصر نے کہا کہ شر پسند اور ان کی سر پرستی کرنے والے کان کھول کر سن لیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف جو تعلیمی شعور کو عام کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے عظیم مشن میں مصروف تھی، وطن عزیز کی ہر بچی ملالہ بن کر ان کا پیچھا کرے گی۔

آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کی دُعا مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top