پتوکی : 46 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 46 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعدنماز فجر منعقد ہوا، جس میں وائس پرنسپل منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور ڈاکٹر محمد حبیب رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید مرکزی ناظم دعوت علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن حکیم سے ہوا، اس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیاگیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور اراکین سمیت اہل علاقہ کے ممتاز علماء کرام اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پنڈال حاضرین کی کثیر تعداد کی وجہ سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب علیہ السلام کی شان ہر لمحہ بلند کر رہا ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ہمیشہ کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن ہی بے نام ونشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن پورے پاکستان اور پوری دنیا میں عظمت ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز اور عظمت ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیز کا اہتمام کر رہی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکومت ِپاکستان کو بالخصوص اور تمام اسلامی ممالک کو بالعموم کہا ہے کہ اس گستاخانہ فلم کے خلاف عالمی عدالت ِانصاف کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور کیس دائر کریں، میں بطور وکیل اس کیس کو لڑوں گا اور ان شاء اللہ اس کیس کو جیت کر اُمت ِمسلمہ کو تحفہ دونگا۔

حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی 10 نسخے ترجمہ عرفان القرآن تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کا اسٹال بھی لگا گیا تھا۔ حاضرین نے پروگرام کے اختتام پر خریداری میں گہری دلچسپی لی۔ آخر میں درود و سلام کے بعد صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ : تنویر حسین منا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top