1990ء کے بعد ہونیوالے انتخابات کی دھاندلیاں بھی جلد طشت ازبام ہونگی

اعلیٰ عدلیہ کو مستقبل میں قوم کو ایسے روح فرسا حادثوں سے بچانے کیلئے بھی اقدام کرنا ہو گا
ڈاکٹر محمد طاہر القادری23دسمبر کو مینار پاکستان میں نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی تجمل حسین کی قیادت میں پنجاب بھر سے آئے طلبہ قائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

1990ء کے انتخابات سے قبل کس نے کتنا پیسہ لیا تک کی معلومات عوام تک پہنچ چکی ہیں اور دھاندلی کے ذریعے کس نے اقتدار میں کتنا حصہ پایا وہ بھی سب جان چکے ہیں۔ اسکے بعد ہونیوالے انتخابات کی دھاندلیاں بھی جلد طشت ازبام ہونگی۔ اعلیٰ عدلیہ کو مستقبل میں قوم کو ایسے روح فرسا حادثوں سے بچانے کیلئے بھی اقدام کرنا ہو گا اور ایسا سیاسی کلچر پروان چڑھانا ہو گا جہاں ان سب خرافات کیلئے کوئی جگہ نہ ہو۔ حقیقی جمہوریت کی راہ کا بڑا پتھر موجودہ انتخابی نظام ہے جب تک ادارے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ نہیں کرتے ملک و قوم کے دامن پر یہ داغ لگتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین کی قیادت میں پنجاب بھر سے آئے طلبہ قائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ طلباء اور نوجوان ملک کا مستقبل ہیں وہ موجودہ نظام انتخاب کے خلاف وہی کردار ادا کریں جو تحریک پاکستان کے وقت کیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وہ دن پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں نیا موڑ ثابت ہو گا۔ ملک بچانے اوراسے ایشیاء میں باوقار معاشی مقام دلانے میں طلبہ اور نوجوانوں کا کردار کلیدی نوعیت کا ہو گا۔ طلبہ 23دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر دنیا کو پیغام دیں گے کہ وہ شیخ الاسلام کی قیادت میں پاکستان کو سوہنی دھرتی میں بدل کر دم لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top