اجتماعی قربانی 2012ء تیاری کے آخری مراحل میں

گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے بڑے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور پورے ملک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 250 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 125 مقامات پر مرکزی سطح سے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ پر اس سال 3 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے جائیں گے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا جائیگا۔ اس سال 50 فیصد اجتماعی قربانی کا اہتمام سیلاب زدگان کیلئے کیا جارہاہے۔

اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تنظیمات کو دو لاکھ کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیا ہے جسکی آمدن 500 بے سہارا و یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مختص کی جائیگی۔ اس سال دو ماہ قبل قربانی مہم کی تیاریاں شروع کی گئی تھیں جس کے لیے 35 سے زائد کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔ خریداری کمیٹی نے اپنے ٹارگٹ کے مطابق گائے، بکروں اور چھتروں کی بڑی تعداد کی خریداری مکمل کرلی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے کھالوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد جمع کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ قربانی کرنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ 500 یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کیلئے کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔ اس سال صرف لاہور میں 30 ہزار مستحق گھرانوں تک گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top