موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا ورکرز کنونشن 4 نومبر کو ہو گا

موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا ورکرز کنونشن آج بروز اتوار 9 بجے صبح اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی میں منعقد ہوگا جس میں مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی، ناظم تحریک فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم، رانا غضنفر علی، حاجی محمد امین القادری، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر، بشارت جسپال، علامہ عزیز الحسن اعوان، باجی فاطمہ سجاد، محمد شہزاد مصطفوی، چوہدری بدر رمیض و دیگر ضلعی صوبائی حلقہ جات کے فورمز تنظیمی عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کنونشن میں علامہ محمد صادق قریشی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top