منہاج القرآن انٹرنیشنل (بنگلہ دیش) کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی

گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بنگلہ دیش میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2012ء کو MWF کے پلیٹ فارم سے اجتماعی قربانی کی گئی جس میں 10عدد گائے ذبح کر کے غریب لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔

صوفی میزا ن الرحمان نے اپنی طرف سے ایک گائے تحفہ دی۔ تمام گائیوں کو ذبح کر کے مختلف علاقوں میں گوشت غریبوں اور یتیموں میں بانٹ دیا گیا۔ حالی شہر میں مولانا محمد ابوالکلام، کرنل ہاٹ میں سیف الاسلام، گوشائل ڈنگا میں شاہ نواز، لال خان بازار میں ضیاء الرحمن، پتنگا میں حنیف خان، نیم تلا میں ابوقیصر، دوہا زاری میں ذاکر حسین، لوہاگرا میں مولانا شہد اللہ حسینی، فھش خالی میں وقار الدین کی زیر نگرانی قربانی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ان مختلف علاقوں میں عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعی قربانیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری ابوالکلام نے کہا کہ منہاج القرآن ایک مذہبی، روایتی تنظیم نہیں بلکہ ایک دینی تنظیم ہے۔ یہ مسجد اور مدرسہ میں محدود نہیں بلکہ یہ غریبوں اور یتیموں کو گلے لگانے والے تنظیم ہے، لہذا ہماری طرف سے دعوت ہے کہ آؤاور منہاج القرآن میں شامل ہوجاؤ۔

رپورٹ: محمد ابوقیصر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top