منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی، اٹلی) کے زیر اہتمام یوم عثمان غنی رضی اللہ عنہ منایا گیا

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں بعد نماز عشاء یوم امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ منایا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محفل نعت منعقد ہوئی جس میں استاد محمد لطیف اور حاجی محمد طارق نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات وہ واحد ہستی ہے جن کے عقد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو صاحبزادیاں تھیں۔ آپ کی شہادت کی خبر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے ہی دے دی تھی۔ آپ حیاء کا مکمل نمونہ تھے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اسلام کی ہمیشہ دل کھول کر مدد کی۔ محفل کے اختتام پر ذکر کی محفل ہوئی جس کے بعد دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top