23 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلاب آفریں دن ثابت ہوگا : احمد نواز انجم

تحریک منہاج القرآن (دولتالہ) پی پی 4 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچانے کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لارہے ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ 23 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلاب آفریں دن ثابت ہوگا۔ عوام اس دن گھروں سے دیوانہ وار نکلیں اور پرامن مصطفوی انقلاب کے لئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ عوام کرپٹ ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کر دیں۔ ملک میں تبدیلی فرسودہ اور کرپٹ نظام انتخاب کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنانے والے سن لیں کہ اب ان کی سیاسی چالیں ناکام ہونے والی ہیں۔ کارکنان دن رات محنت کریں اور گھروں، محلوں، بازاروں، گلی کوچوں میں پھیل جائیں اور عوام الناس تک مصطفوی انقلاب کا پیغام پہنچائیں۔ اس موقع پر انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب، محمود الحق قریشی، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری محمد اسحاق، قاری منیر حسین قادری اورقاضی احسان غفور نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے عہدیداران اور یونین کونسلز کی تنظیمات نے بھر پور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top