ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج کے طلبہ کا مرکز ی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا وزٹ
ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج کے طلبہ کے ایک وفد نے مورخہ 5 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ وفد کی قیادت صدر ایم ایس ایم محمد اویس ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج نے کی۔ مرکز کے تمام شعبہ جات کے وزٹ کے بعد تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و میڈیا رضی طاہر نے طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کا اسلحہ قلم اور کردار ہے۔ ہم نے ہمیشہ کلاشنکوف کلچر اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایم ایس ایم طلبہ میں مصطفوی کردار کو فروغ دے رہی ہے۔
موجودہ ملکی صورتحال میں ایم ایس ایم کے کردار کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن کون ہے۔ ہمارا دشمن یہ انتخابی و سیاسی نظام ہے جو وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ایم ایس ایم نوجوانوں میں یہ شعور اجاگر کر رہی ہے کہ اگر ہمیں اپنی اور وطن عزیز کی بقا عزیز ہے تو ہمیں اس نظام کیخلاف اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان آ رہے ہیں اور وہ قوم کے تمام مسائل کا حل پیش کریں گے۔
اس موقع پر امیر لاہور ارشاد طاہر، صدر ایم ایس ایم لاہور علی رضا بٹ نے بھی طلبہ سے گفتگو کی۔ ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج کے 20 طلبہ نے ایم ایس ایم کی ممبر شپ اختیار کی۔
تبصرہ