منہاج القرآن آسٹریا کے متحرک رکن اشفاق احمد کے گھر محفل ذکر ونعت کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے لائف ممبر اشفاق احمد کے نئے گھر میں شفٹ ہونے پر مورخہ 04 نومبر 2012ء کو محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نیشنل کلچرآسٹریا کے بانی محمد بشیر ناصر نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مدثر نے حاصل کی جبکہ محمد جواد، زوہیب حسن اور محمد نعیم رضا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔حاجی آفاق اکبر نے حاضرین کے ساتھ مل کر قصیدہ بردہ شریف پیش کیاجبکہ حفیظ اللہ قادری نے درود پاک کا ورد کرایا۔ختم شریف کے بعد علامہ مدثر اعوان نے اپنے مختصر خطاب میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے مدلل خطاب کیا اور اشفاق احمد کو نئے گھر میں شفٹ ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

محفل میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم،محمد نعیم رضا(جنرل سیکرٹری)، حفیظ اللہ قادری، حاجی ملک شفیع اعوان، حاجی قاسم علی، حاجی آفاق اکبر، شیخ محبوب عالم، حافظ مدثر اور دیگر رفقاء نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر محمد اکرم باجو ہ کے بھائی، محمد شاہد عرف مٹھو کے بھانجے اور محمد ارشد کے بھائی کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔اشفاق احمد نے جملہ شرکاء محفل کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top