منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے زیراہتمام حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل(آسٹریا) کے ناظم مالیات ملک محمد امین اعوان نے مورخہ 04 نومبر 2012ء کو منہاج سنٹر ویانا میں حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں محفل ذکر اور ڈنر کا اہتمام کیا۔محفل ذکر میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، رفاہی اور صحافیوں نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ مدثر اقبال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ شہریار خان، حاجی اکبر علی، محمد ارشد، رمیض نقوی اور حفیظ اللہ قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے اپنے مختصر خطاب میں منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم،یوتھ لیگ، ویمن لیگ، منہاج نعت کونسل،منہاجین اور رفقا ء کی جانب سے حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے والے معززین کو منہاج سنٹر آمد پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔علامہ مدثر اعوان نے محفل کی خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top