کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خودکش دھماکہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

دھشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انھوں نے زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top