اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب

65 سال کے سفر کا حاصل یہ ہے کہ آج اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا۔ آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔ اگلی نسلوں کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں اور طلبہ کو ریاست بچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی بیدارئ شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی پر منتج ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ’’سیاست یا ریاست؟‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر بابر چوہدری، رفیق صدیقی، طیب ضیاء اور دیگر قائدین کے علاورہ لاہور بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اسلاف کے اصولوں سے انحراف کرنے والے ہجوم کو قوم بن کے کفارہ ادا کرنا ہو گا اور تحریک پاکستان کے جذبہ کے ساتھ تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے اقدامات کرنا ہو نگے۔ روح اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو خوش کرنے کیلئے 18 کروڑ پاکستانیوں کو ریاست بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو درست سمت میں صرف کرنا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو غلامی کا طوق ہمارا مقدر بن جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top