منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام اینٹی ڈینگی وائرس مہم

لاہور میں ڈینگی کے مہلک مرض سے بچانے کے لیے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشنز نے راوی ٹاؤن منہاج ویلفیئر کے تعاون سے لاہور میں مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کی عبادت گاہوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اینٹی ڈینگی وائرس سپرے کرایا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ سہیل احمد رضا اور امیر تحریک راوی ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نور نے اس مہم کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے اس مہم کے دوران نولکھا پریس بیٹیرین چرچ ریلوے اسٹیشن، سینٹ اینڈریو پرسپیٹیرین چرچ ناھبہ روڈ، بپٹسٹ چرچ شاہدرہ، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور، شری کرشنا مندر راوی روڈ اور بالمک سوامی مندر نیلا گنبد میں سپرے کرایا۔ پاکستان کی ان تمام اقلیتی برادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلشنز کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top