ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) : نومبر 2012

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 8 نومبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، پیر سید خلیل الرحمان چشتی، وائس پرنسپل اکیڈمک علامہ سہیل صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ لاہور بھر سے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خواتین کے لیے پنڈال کا ایک الگ حصہ مختص کیا گیا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مختلف ثناء خوانوں نے تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانی کی جن میں شہزاد برادران اور منہاج نعت کونسل نے انتہائی خوش الحانی سے ہدیہ نعت پیش کرنے محفل میں روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔ اس کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طالب علم سید بہادر شاہ اور اس کے ہمنوا نے اجتماعی طور پر ذکر و وظائف کروائے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظم نظامت تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے سر انجام دئیے۔

تقریب کے آغاز میں وائس پرنسپل اکیڈمک کالج آف شریعہ سہیل احمد صدیقی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں فروغ امن اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کوشاں ہے، تحریک منہاج القرآن کا مقصد دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ صدی کے مجدد ہیں اور آپ پوری دنیا میں محبت، امن اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچار کر رہے ہیں۔ بعد ازاں حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مشتمل 23 دسمبر کی آمد کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر ذکر ہوا اور اختتامی دعا علامہ محمد صادق قریشی نے کی اور ماہ نومبر میں پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا۔ تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top