پتوکی : تنظیمی اجلاس برائے انقلاب انگیز عوامی استقبال

مورخہ 4 نومبر بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی پاکستان آمد پر عوامی استقبال کے حوالے سے تحصیل پتوکی میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس اجلاس میں ضلع قصور کے کوآرڈینیٹر اشتیاق حنیف مغل اور سیّد محمد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسل کے ناظمین اور سینئر کارکنان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اشتیاق حنیف مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کا استقبال عظیم الشان انداز میں کرنا ہے اور شیخ الاسلام کی طرف سے دیا گیا 50 لاکھ افراد کا سمندر پیدا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر یو سی میں 20 یونٹ قائم کیے جائیں اور ہر یونٹ سے ایک بس تیار کی جائے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ لہٰذا ہمیں وقت ضائع کئے بغیر مرکز کی طرف سے دیئے گئے اہداف کیلئے شب و روز ایک کرنا ہوگا۔ عوامی استقبال کے لئے وال چاکنگ، ہینڈبلز، بینرز، پوسٹر، فلیکسزاور کیبل نیٹ ورک پر استقبالیہ سی ڈیز کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے۔ تحصیل پتوکی کے صدر محمد ندیم مصطفائی نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ مرکز کی طرف دیئے گئے اہداف کو پورا کریں گے۔

رپورٹ : تنویر حسین منا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top