منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کی تنظیمی میٹنگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2102 ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بولزانو کے صدر محمد ندیم (وی پی تینوں)، نائب صدر محمد ندیم (برونیکو)، ناظم اعلیٰ محمد عبدالجبار (برکسن)، نائب ناظم غلام دستگیر(بولزانو)، ناظم نشرواشاعت نصرت اللہ شاہد (بولزانو) اور نائب ناظم مالیات محمد عدنان (برونیکو) نے شرکت کی۔

میٹنگ میں بیداری شعور مہم، 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد، تنظیمی ذمہ داریاں اور قربانی مہم پر تبادلہ خیال ہوا، میٹنگ میں تمام تنظیمی کارکنوں نے یک جہتی سے تمام مسائل کے حل کے لئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بیداری شعورمہم پر کام کرنے کے حوالہ سے میٹنگ میں مختلف تجاویز سامنے آئیں۔ جس میں مہم کو انٹرنیٹ سے شروع کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل بولزانو کے صدر محمد ندیم نے نئی ویب سائٹ کی اپرول دی جو کہ شروع میں اٹالین زبان میں ہوگی اور بعد میں اس کی ٹرانسلیشن انگلش اور اردو میں کر دی جائے گی۔

رپورٹ: عبدالجبار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top