چکوال : سیاست نہیں ریاست بچاؤ ورکر کنونشن

تحریک منہاج القرآن چکوال یونین کونسل دلہہ کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ روکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل سے ملحقہ گاؤں کے صاحب الرائے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی اور بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سنایا گیا جس میں انہوں نے 23 دسمبر اپنی آمد اور مینار پاکستان کے حوالے سے خصوصی طور پر بریف کیا کہ پاکستان کی98 فیصد عوام 2 فیصد افراد کے ہاتھوں سے بلیک میل ہو رہی ہے جو اس سسٹم کی سب سے بڑی خرابی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ قوم 23 دسمبر مینار پاکستان اکٹھی ہو کر دینا کے سامنے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف آواز اٹھائے اور ان شاء اللہ 23 دسمبر کا دن نکتہ آغاز انقلاب ہوگا۔ اس موقع پر خصوصی معاونت محمد اکرام ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل دلہہ نے کی، جبکہ خصوصی شرکت اور معاونت کرنے والوں میں ذوالفقار حسین، غلام مصطفی، جاوید اقبال، محمد شعیب، طارق محمود، توقیر ایڈووکیٹ، ملک احسن محفوظ، راجہ محمد عمر، جہانگیر حسین اور عبد الغنی شامل تھے۔

 آخر میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے 23 دسمبر کے پروگرام کا فارمیٹ پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top