چکوال : صدر ایم ایس ایم کا تنظیمی دورہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے مورخہ 21 نومبر 2012ء کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصطفوی ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں کثیر طلبہ نے شرکت کی۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شاہین صفت نوجوانوں کا قافلہ عشق و مستی ہے، جو روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، 23 دسمبر کو ان شاء اللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کا تاریخی عوامی استقبال کیا جائے گا، اور طلبہ یہ ثابت کر دیں گے کہ ملک بھر سے لاکھوں طلبہ نظام بدلو کے ایجنڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top