گوجر خان : عوامی استقبال کی تشہیری مہم

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیل گوجرخان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ تحصیل بھر میں وال چاکنگ کروا دی گئی ہے۔ پوسٹرز اور ہینڈ بلز تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے، جبکہ تحریک منہاج القرآن گوجرخان کی ایمبولینس پر بھی استقبال قائد کے حوالے سے تشہیری مواد پرنٹ کروادیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل نے کہا ہے کہ ہم مرکز کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ بہت جلد پورا کر لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top