شیخوپور : سیاست نہیں ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن

مورخہ 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی شہزاد مصطفوی تھے۔ جبکہ خصوصی شرکت محمد ریاض قادری، سعید احمد بھٹی، اسرار احمد شاکر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا علی رضا اور ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا مبشر ریاض نے کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔ کنونشن میں علاقے بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ پیغام کو گھر گھر پھیلانا ہو گا کیونکہ اس ظالمانہ انتخابی نظام سے قوم کی تقدیر سنورنے والی نہیں۔ اس نظام کے تحت سو سال بھی الیکشن ہوتے رہے تو کوئی انقلاب برپا نہیں کیا جا سکتا۔ لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کر دیں کہ اگر ملک میں کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اس نظام کو نیست و نابود کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے لوگوں کا ایک جمِ غفیر لے کر پہنچیں۔

کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top