قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے۔ سہیل کامران

تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے عہدیداران سہیل کامران ایڈووکیٹ، محمد شفیق مہروی، علامہ مطلوب سعیدی، غلام یسینٰ چشتی اور علامہ حامد سعیدی نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے۔ اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف بر سر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر اور آمریت کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ کربلا کے ریگزاروں سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top