موجودہ سوسائٹی یزیدیت کا مظہر ہے, معصوم لوگوں کو انکے حقوق نہیں مل رہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

راجن پور (بیوروچیف) حضرت امام حسین علیہ السلام کی جنگ ظلم و جبر کے خلاف تھی معاشرے میں ہر شخص کو ظلم و جبر کے خلاف حسینی علمبردار ہونا چاہیے شہادت حسین علیہ السلام اور معرکہءِ کر بلا کے ذریعے باب نبوت کی تکمیل ہوئی تاریخ کا ہر دور امام حسین علیہ السلام کا احسان مند ہے۔ یزیدی طرزِحکمرانی و معیشت کے خلاف نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لیے موجودہ نظام میں اصلاحات لانا چاہتا ہوں۔ تمام پاکستانیوں کے لیے تبدیلی کا پیغام لیکر آرہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ٹی وی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر شخص کو ظلم کے خلاف حسینیت کا حقیقی علمبردار ہونا ہوگا۔ 23 دسمبر کو حسینی پیغام لیکر آرہا ہوں، یزیدی نظام کے خاتمہ کے لیے آ رہا ہوں، پولیٹیکل لیڈر شپ یا حصولِ اقتدار کے لیے نہیں، بلکہ تمام قوم کے لیے تبدیلی کا پیغام لیکر آ رہا ہوں۔ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور الیکشن کا مخالف نہیں ہوں، مگر  اس نظام میں 100 الیکشن بھی ملک پاکستان کو اچھا مستقبل اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتے۔ نظام میں خوشگوار تبدیلیاں ہونی چاہییں۔ موجودہ نظام کے تحت مخصوص ٹولہ بر سرِاقتدار ہے، 19 کروڑ عوام کی انہیں فکر نہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ یزیدی کلچر کے خاتمہ کے لیے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ معصوم لوگوں کو انکے حقوق نہیں مل رہے اور موجودہ سوسائٹی یزیدیت کے مظہر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top