ایم ایس ایم لاہور: جاگو لاہور مہم کا دوسرا دن

20 نومبر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی جاگو لاہور مہم کے دوسرے روز سنٹرل فلیٹ، ٹاؤن شپ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دکان میں دعوت دی۔ اس دعوتی قافلے کی قیادت مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر اور جوائنٹ سیکرٹری بزم منہاج سید جمال احمد کاظمی نے کی۔

تاجر برادری نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، مہم کے اختتام پر قائدین اور کارکنان نے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد محترم کے عظیم الشان اور فقید المثال استقبال کیلئے جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top