سانگہ ہل : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ 25 نومبر 2012ء بروز اتوار کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ استقبال قائد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے خصوصی شرکت کی۔ سانگلہ ہل کے گرد و نواح سے سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ ہم فرسودہ نظام سیاست کے خاتمے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کا مشن لیکر نکلے ہیں۔ 23 دسمبر کو ان شاء اللہ مینار پاکستان میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کو بچانے کیلئے لائحہ عمل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے تحفظ کیلئے اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں۔ رنگ، نسل اور فرقوں سے نکل کر ملی وحدت کی تسبیح میں خود کو پرو لینے سے ہی قوم کی بقا ہے۔

اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں کوآرڈینیر تحریک منہاج القران سانگلہ ہل حق نواز ، امجد قادری (صدر)، ذیشان علی (ایم ایس ایم)، وقاص احمد (ایم ایس ایم)، محمد آصف (ایم ایس ایم) میں اہم کردار ادا کیا۔
 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top