ناگویا، جاپان: شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہا ج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 24 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز پر عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

پروگرام میں سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن جاپان) نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ حافظ سعد نصیر وڑائچ نے تلاوت کلام پا ک سے محفل کا آغاز کیاجبکہ پروگرام میں نعت ومنقبت کی سعادت قاری اللہ دتہ اور محمد جاوید سجن نے حاصل کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا کے ڈائریکٹر علامہ محمد آفتاب قادری نے محبت وذکر حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر رقت آمیز خطاب کیا۔ انہوں نے سامعین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو حقیقی معنی میں بھر پور کردار حسینی کی ضرورت ہے اور آج یزیدی نظام کے خلاف حسینیت کا علم لیکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری برسر پیکار ہیں۔

پروگرام میں اعجاز رمضان کیانی (ناظم منہاج القرآن جاپان )، محمد علی خالد (صدر ناگویا)، مہدی حسن (ناظم)، محمد بابر زمان صدیقی (جوائنٹ سیکرٹری)، راجہ ظہور احمد (نائب صدر)، نعیم کیانی (فنانس سیکرٹری)، ملک عبدالروف (انفارمیشن سیکرٹری، سعد نصیر وڑائچ (جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری) اور طارق محمود(کوآرڈینیٹر ناگویا) نے شرکت کی۔ اختتام پر علامہ محمد آفتاب قادری نے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ:اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top