جرمنی: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کی طرف سے قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ساتھیوں کے اعزا ز میں مورخہ 22 نومبر 2012 کو پرتکلف عشائیہ دیا جس میں قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی نے خصوصی شرکت کی۔

عشائیہ تقریب میں الیاس چیمہ، عنصر بٹ، لالہ عمر حیات، افضل قادری اور صابر حسین نے قونصلر جنرل کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں جرمنی کی مشہور کاروباری شخصیت طارق محمود ڈار کے علاوہ پاک جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر سلیم پرویز بٹ اور حاجی نذر نے بھی شر کت کی۔ عشائیہ تقریب میں جملہ مہمانوں کو منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت، تعلیمات اور امن عالم کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن پر تیار کی گئی ڈاکو منٹری بھی دکھا ئی گئی۔

رپورٹ:ایم اے مرزا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top